Gmail پروگرام کی پالیسیاں

Gmail پروگرام کی پالیسیاں Gmail استعمال کرنے والے ہر ایک کیلئے مثبت تجربہ برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ وقتاً فوقتاً دوبارہ چیک کرنے کو یقینی بنائیں کیونکہ یہ پالیسیاں تبدیل ہو سکتی ہیں۔ مزید معلومات کیلئے براہ کرم ‏Google کی سروس کی شرائط سے بھی رجوع کریں۔

سپام اور بلک میل

Gmail کو سپام یا غیر مطلوبہ تجارتی میل تقسیم کرنے کیلئے استعمال نہ کریں۔

آپ کو CAN-SPAM ایکٹ یا دیگر سپام مخالف قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ای میل بھیجنے؛ اوپن، فریق ثالث سرورز کے ذریعے غیر مجاز ای میل بھیجنے؛ یا کسی شخص کی منظوری کے بغیر اس کے ای میل پتے تقسیم کرنے کے لیے Gmail استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

آپ کو ای میلز بھیجنے، حذف کرنے، یا فلٹر کرنے کیلئے Gmail کے انٹر فیس کو ایسے خودکار کرنے کی اجازت نہیں جس سے صارفین گمراہ ہوں یا دھوکے میں آئیں۔

براہ کرم ذہن میں رکھیں کہ آپ کی 'غیر مطلوبہ' یا 'ان چاہی' میل کی تعریف آپ کی ای میل کے وصول کنندہ کے ادراک سے مختلف ہو سکتی ہے۔ اگر انہوں نے ماضی میں آپ کی جانب سے ای میلز وصول کرنا منتخب کیا ہو تو بھی وصول کنندگان کی ایک بڑی تعداد کو ای میل بھیجنے میں فراست سے کام لیں۔ جب Gmail صارفین ای میلز کو سپام کے بطور نشان زد کرتے ہیں تو اس بات کا امکان بڑھ جاتا ہے کہ ہمارے بیجا استعمال مخالف سسٹمز آپ کے آئندہ بھیجے جانے والے پیغامات کی زمرہ بندی بھی سپام کے بطور کریں گے۔

متعدد Gmail اکاؤنٹس کی تخلیق اور استعمال

Google پالیسیوں کا بیجا استعمال کرنے، Gmail کی اکاؤنٹ تحدیدات کو بائی پاس کرنے، فلٹرز میں تحریف کرنے، یا کسی اور طرح سے اپنے اکاؤنٹ پر لگی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے کیلئے متعدد اکاؤنٹس تخلیق یا استعمال نہ کریں۔ (مثال کے طور پر، اگر آپ کو دوسرے صارف نے مسدود کر دیا ہے یا آپ کا Gmail اکاؤنٹ بیجا استعمال کی وجہ سے غیر فعال ہو چکا ہے تو ایسا کوئی متبادل اکاؤنٹ نہ بنائیں جو اس ہی طرح کی سرگرمی میں ملوث ہو۔)

آپ کو خودکار طریقوں سے Gmail اکاؤنٹس بنانے یا دوسروں سے خریدنے، ان کو بیچنے، ان کا تبادلہ کرنے، یا دوبارہ بیچنے کی اجازت بھی نہیں ہے۔

میلویئر

وائرسز، میلوئیر، ورمز، نقائص، ٹروجن ہارسز، خراب فائلیں یا تباہ کن یا پر فریب نوعیت کی کوئی بھی دیگر آئٹمز منتقل کرنے کیلئے Gmail استعمال نہ کریں۔ نیز، ایسا مواد تقسیم نہ کریں جو Google یا دوسروں کے نیٹ ورکس، سرورز، یا دیگر انفراسٹرکچر کے کام کو نقصان پہنچاتا یا اس میں خلل ڈالتا ہو۔

دھوکہ، فریب دہی اور دیگر گمراہ کن طرز عمل

آپ کسی دوسرے صارف کے Gmail اکاؤنٹ پر اس کی واضح اجازت کے بغیر رسائی نہیں کر سکتے۔ جھوٹا روپ دھار کر دوسرے صارفین سے معلومات اگلوانے کی خاطر چکمہ دینے، گمراہ کرنے یا دھوکہ دینے کیلئے Gmail استعمال نہ کریں۔

صارف کا ڈیٹا جیسے لاگ ان کی معلومات، پاسورڈز، معاشی تفصیلات یا حکومتی شناختی نمبرز کو فریب دہی سے حاصل کرنے کی کوشش نہ کریں یا لوگوں کو ٹھگنے کے کسی منصوبے میں Gmail کو استعمال نہ کریں۔

بچے کی حفاظت

بچوں کے جنسی استحصال والی تصاویر کو Google بالکل برداشت نہیں کرتا۔ اگر ہمیں کسی ایسے مواد کا پتہ چلے گا تو ہم قانون کے مطابق نیشنل سینٹر فار مسنگ اینڈ ایکسپلوائٹڈ چلڈرن کو اس کی اطلاع دیں گے۔ ہم ملوث لوگوں کے Gmail اکاؤنٹس کے خلاف معطلی سمیت انضباطی کارروائی بھی کر سکتے ہیں۔

کاپی رائٹ

کاپی رائٹ قوانین کا احترام کریں۔ دوسروں کے حقوق املاک دانش بشمول پیٹنٹ، ٹریڈ مارک، تجارتی راز یا دیگر مالکانہ حقوق کی خلاف ورزی نہ کریں۔ آپ کو دوسروں کی حقوق املاک دانش کی خلاف ورزی کیلئے حوصلہ افزائی کرنے یا ترغیب دینے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ آپ اس فارم کا استعمال کر کے Google کو کاپی رائٹ کی خلاف ورزی سے مطلع کر سکتے ہیں۔

ہراساں کرنا

دوسروں کو ہراساں کرنے، خوف زدہ کرنے یا دھمکانے کیلئے Gmail استعمال نہ کریں۔ جو کوئی بھی Gmail کو ان مقاصد کیلئے استعمال کرتا ہوا پایا گیا، اس کا اکاؤنٹ غیر فعال ہو سکتا ہے۔

غیر قانونی سرگرمی

اسے قانونی دائرے میں رکھیں۔ غیر قانونی سرگرمیوں کی ترویج کرنے، انہیں منظم کرنے یا ان میں ملوث ہونے کیلئے Gmail کا استعمال نہ کریں۔

پالیسی کا نفاذ

آپ اس فارم کا استعمال کرکے بیجا استعمال کی اطلاع دے سکتے ہیں۔ Google ان پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے جانے والے اکاؤنٹس کو غیر فعال کر سکتا ہے۔ اگر آپ کا اکاؤنٹ غیر فعال ہو جاتا ہے اور آپ کو لگتا ہے کہ ایسا غلطی سے ہوا ہے تو براہ کرم اس صفحہ پر ہدایات کی پیروی کریں۔